پاکستان بار کونسل کا جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز کا خیر مقدم

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے صدر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار کا مشتر کہ اعلامیہ میں لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے ناموں پر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے غور کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  بار ایسوسی ایشنز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے زیر تجویزجج صاحبان کے ناموں کو مسترد کردیا، جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس بھی ان جج صاحبان کے جونئیر ہونے کی بنا پر اتفاق نہ ہو سکا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایسی نامزدگیوں سے ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان میں مایوسی ہو گی کارکردگی متاثر ہوگی، وکلا برادی کاموقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں سنیارٹی کے اصول کو اپنانا چاہییے اور :سپریم کورٹ میں من پسند افراد کی تقرریوں کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔