- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا کے ہاتھوں بنگلا دیش کو عبرتناک شکست
سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 104 رنز سے عبرتناک شکست دیدی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے تھے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما محض 2 رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 67 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی، انکی اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
دیگر بیٹرز میں ٹرسٹن اسٹبس 7، ایڈن مارکرم 10 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ریلی روسو نے پہلی سینچری اسکور کرلی
ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کا آغاز مایوس کن رہا اور پوری ٹیم محض 17 ویں اوور میں 101 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کیلئے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اوپنر نجم الحسن 9، سومیا سرکار 15 رنز بنائے۔ کپتان شکیب الحسن اور عفیف حسین ایک ایک، مہدی حسن میراز 11 اور نور الحسن 2 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس واحد بلےباز تھے جنہوں نے 30 سے زائد رنز اسکور کیے۔ پروٹیز کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، تبریز شمسی 2 جبکہ کیشو مہاراج ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔