ممنوعہ فنڈنگ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج  کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

ویب ڈیسک  پير 7 نومبر 2022
ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے، درخواست میں مؤقف (فوٹو فائل)

ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے، درخواست میں مؤقف (فوٹو فائل)

 لاہور: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  ہائی کورٹ کے جج نے عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس پر سماعت  ہوئی، جس میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے  درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی چیلنج کردی

واضح رہے کہ  عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ  کیس میں ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ   ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے۔  یہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے۔عدالت عمران خان کی طلبی کے نوٹس پر عمل درآمد سے روکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔