مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج

پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارک باد پیش کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز چسپاں کردیے گئے۔

صدائے مظلوم جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے۔ پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج تھے۔

کشمیری عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔