فیفا ورلڈکپ؛ پُرتگال نے پری کواٹر فائنل جگہ پکی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
اہم میچ میں یوراگوئے کو 0-2 سے ہرادیا (فوٹو: ٹوئٹر)

اہم میچ میں یوراگوئے کو 0-2 سے ہرادیا (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے ہاف میں پرتگال کے اسٹرائیکر برونو فرنانڈس نے میچ کے 54 ویں اور 93 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو 0-2 کی سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ؛ پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو میچ میں کوئی اسکور نہ کرسکے البتہ انکی ٹیم راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔