- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو 350 گرام آئس برآمد کرلی گئی، ملزمان نے آئس کو بائیک لیدر جیکٹس میں چھپایا گیا تھا۔
اے این ایف کی کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، لسبیلہ میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 220 کلو چرس برآمد کرکے 3 گاڑیاں قبضے میں لے کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب خاتون اور مرد ملزمان سے 2 کلو آئس اور 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی جب کہ خیبر سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر کار سے 180 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔
ترجمان انسداد منشیات فورس کا کہنا تھا کہ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔