ٹیسٹ کرکٹ میں مچل اسٹارک نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
لیفٹ آرم پیسر نے گابا ٹیسٹ میں دوسرے دن لنچ سے قبل وان ڈیر ڈوسن کو میدان بدر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ فوٹو: گیٹی

لیفٹ آرم پیسر نے گابا ٹیسٹ میں دوسرے دن لنچ سے قبل وان ڈیر ڈوسن کو میدان بدر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ فوٹو: گیٹی

برسبین: ٹیسٹ کرکٹ میں مچل اسٹارک نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، مچل اسٹارک نے اپنی منفرد ان سوئنگر کی بدولت ٹیسٹ میں 300 شکار مکمل کیے۔

لیفٹ آرم پیسر نے گابا ٹیسٹ میں دوسرے دن لنچ سے قبل وان ڈیر ڈوسن کو میدان بدر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، وہ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے ساتویں آسٹریلوی بنے، سابق کیوی کپتان برینڈون میک کولم ان کا پہلا ٹیسٹ شکار تھے، انھوں نے 2011 میں کیویز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔