بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم 2022 میں صرف ایک ٹیسٹ میچ جیت سکی

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
فواد عالم، سرفراز احمد کو نظر انداز کرنے پر تجزیہ کار بھڑک اُٹھے (فوٹو: ٹوئٹر)

فواد عالم، سرفراز احمد کو نظر انداز کرنے پر تجزیہ کار بھڑک اُٹھے (فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم سال 2022 میں محض ایک میچ جیت سکی۔

پاکستان نے سال 2022 میں آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی، جس میں 2 میچز ڈرا جبکہ ایک میں پاکستان کو شکست ہوئی، سری لنکا کے خلاف دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار اسکی سرزمین پر وائٹ واش کردیا

سال 2022 میں قومی ٹیم نے 8 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی۔ اس کے برعکس گزشتہ سال قومی ٹیم نے 8 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جس میں 7 جیتے جبکہ ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار 4 لگاتار ٹیسٹ میچز میں شکست

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور ٹیم منجمنٹ کی جانب سے فواد عالم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جو ٹیم کی شکست کا سبب بن رہا ہے۔

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1605078699447042048

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔