لاہور قلندرز کی قیادت شاہین آفریدی ہی کرینگے، فرنچائز

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
فاسٹ بولر فٹ ہیں اور اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کررہے ہیں، سی او او لاہور قلندرز (فوٹو: پی ایس ایل)

فاسٹ بولر فٹ ہیں اور اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کررہے ہیں، سی او او لاہور قلندرز (فوٹو: پی ایس ایل)

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کا کہنا ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لاہور قلندرز کے سی او او کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ فرنچائز کی پی ایس ایل 8 میں قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ لیتے ہیں، اس سے پہلے بھی برا وقت دیکھ چکے ہیں، خواہش ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرکے پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بنیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم پی ایس ایل8 میں پشاور زلمی کے کپتان مقرر

سی او او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ متوازن سائیڈ بنانے کی کوشش کی ہے، بالنگ ہماری طاقت ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ لیگ ان کی قیادت میں مزید کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مشکل وقت میں پی ایس ایل کا آغاز کیا اور پی ایس ایل کو ان جیسے ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔