جمائما نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 4 کروڑ روپے کی امداد جمع کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
(فوٹو: ٹویٹر)

(فوٹو: ٹویٹر)

 لندن: عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما خان کے فنڈریزنگ ڈنر میں پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار پونڈ (چار کروڑ اٹھارہ لاکھ پاکستانی روپے) جمع ہوئے ہیں۔

فنڈریزنگ ایونٹ کو یونیسیف پاکستان فلڈز اپیل اور پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ  کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔

جمائما خان نے ایونٹ میں شریک ہونے والے تمام افراد کا سیلاب متاثرین کیلئے ان کی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے میئر لندن صادق خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو سپورٹ کیا اور اس میں شرکت کی۔

صادق خان نے اپنی ٹویٹ میں جمائمہ خان اور ان کے شوہر بین گولڈ اسمتھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور فنڈریزنگ کی تقریب کو بہترین قرار دیا۔

بھٹو خان کی چشم و چراغ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو سمیت معروف شخصیات نے ایونٹ میں شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔