بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ بنالیا

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
ہر 6 ماہ بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شق متعارف کروائے گا، بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر)

ہر 6 ماہ بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شق متعارف کروائے گا، بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور کنٹریکٹ یافتہ پلئیرز کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق متعارف کروا رہا ہے۔

بی سی بی کے چیئرمین نے کرکٹ ویب کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں منظوری لی جائے گی، ہم ہر چھ ماہ بعد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کا جائزہ لیں گے تاکہ پلئیرز سینٹرل کنٹریکٹ کی قدر کریں نہ کہ خلاف ورزی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اگر کوئی اس سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوا پایا گیا تو ہم کنٹریکٹ کو ختم کر دیں گے یا نہیں لیکن یہ اقدام کرکٹرز کے درمیان مسابقتی ماحول بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کتنے عرصے بعد کامیابی سمیٹی؟

دوسری جانب بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے مزید کہا کہ نظرثانی کی شق متعارف کرانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قومی معاہدے کی مدت ایک سال سے کم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ (ہر چھ ماہ کے بعد جائزہ) اس بات کو یقینی بنائے گا کسی کی بھی ٹیم جگہ مستقل نہیں، پرفارمنس دینا پڑے گی تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔