کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں شروع، گھر برقی قمقموں سے سج گیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے     ہو گا(فائل فوٹو)

راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا(فائل فوٹو)

ممبئی: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے کرکٹر کے ایل راہول اور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم اب اس جوڑی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ممبئی میں موجود کے ایل راہول کے گھر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جس سے یہ خبر زور پکڑتی ہے کہ راہول اور اتھیا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by @varindertchawla

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول اور اتھیا 23 جنوری کو اپنے گھر والوں اور خاص دوستوں کی موجودگی میں شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ میں موجود فارم ہاؤس میں ہوگا جس کو پہلے ہی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔