آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
امام الحق چھٹے نمبر پر آگئے، کوہلی کا شاندار کم بیک چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

امام الحق چھٹے نمبر پر آگئے، کوہلی کا شاندار کم بیک چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ٹیسٹ میں ایک درجہ تنزلی

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی انکے 740 پوائٹنس ہیں۔

مزید پڑھیں: زیادہ سنچریاں، ویراٹ کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دیکر پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کرلیا ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

124

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔