شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
آل راؤنڈر نے اپنے پرستاروں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کردی۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر نے اپنے پرستاروں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے پرستاروں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاداب نے لکھا کہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بڑا دن اور ایک نئے باب کا آغاز ہے،براہ کرم میری، اہلیہ اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔