- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
پی سی بی نے محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دیدیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں تاہم انہیں پہلے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
محمد عامر نے سال 2020 میں انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر
چیئرمین پی سی بی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے میرا موقف بہت سخت ہے تاہم عامر سزا بھگت چکے ہیں، انکے کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔
قبل ازیں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق نے بھی محمد عامر کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انکا کہنا تھا کہ عامر کی فٹنس اچھی ہے تو انہیں کم بیک کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے پی سی بی مینجمنٹ اسٹاف میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 2009 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، وہ اس وقت بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں سہلٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔