بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں رضوان کی جگہ سرفراز کو موقع دیں، حفیظ

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
وکٹ کیپر بیٹر کو طویل ترین فارمیٹ میں آرام کروانا چاہیے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وکٹ کیپر بیٹر کو طویل ترین فارمیٹ میں آرام کروانا چاہیے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام کروانے کا مشورہ دیدیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ برس کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ کے 8 میچز میں رضوان نے محض 30.84 کی اوسط سے 401 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹوں کے پیچھے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکے، میرے نزدیک بابراعظم کو سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر رضوان ایک فارمیٹ میں پرفارم نہیں کرپارہا ہے تو اسکی جگہ کسی اور کو موقع دیں، سرفراز احمد یا کوئی آپشن موجود ہے تو استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میں سرفراز جیسا کم بیک بہت کم ہی دیکھا، زبردست پرفارم کیا

سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 4 سال بعد قومی ٹیم میں کم بیک کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83.75 کی اوسب سے 335 رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے جبکہ بابراعظم پشاور زلمی اور محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔