میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
اسٹار اسٹرائیکر نے بارسلونا کیلئے 778 میچز کھیلے جبک 672 گولز اسکور کیے (فوٹو: فائل)

اسٹار اسٹرائیکر نے بارسلونا کیلئے 778 میچز کھیلے جبک 672 گولز اسکور کیے (فوٹو: فائل)

ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی سائٹ اسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا فٹبال کلب اور شائقین سے اپنے بیان پر معذرت چاہتا ہوں، میں صرف اپنے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ مذاق کر رہا تھا، میں ایسے کلب کے بارے میں کیسے بات کرسکتا ہوں کہ جس نے میرے خاندان اور لیونل میسی کو اس مقام تک پہنچایا۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنے بھائی کے یمارکس سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میٹیاس کی اپنی انفراد رائے ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی

قبل ازیں گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے انکے بھائی میٹیاس نے میسی کی کلب میں واپسی کو ناممکن قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میسی کو بارسلونا کلب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، اسپینش فٹبال کلب کے صدر لاپورٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ “انہیں میسی کے جانے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ کلب ہمیشہ پہلے آتا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

میٹیاس میسی کا کہنا تھا کہ جب لیونل کلب چھوڑ رہے تھے تو لوگوں کو احتجاج کرنا چاہیئے تھا لیکن ہم نے دیکھا ایسا کچھ نہیں ہوا، میسی نے نو عمری میں بارسلونا کو جوائن کیا تھا اور اس دوران انہوں نے 778 میچز میں 672 گولز اسکور کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ 4 چیمپئنز لیگ اور 11 لا لیگا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسی کلب میں رہتے ہوئے دنیا کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب کے ساتھ کچھ عرصہ منسلک رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔