- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
شعیب ملک نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان اور نوواک جوکووچ سے کردیا

میری کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، آل راؤنڈر (فوٹو: اسکرین گریب)
کراچی: آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان اور نوواک جوکووچ سے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل سیزن 8 کے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی کنگز کے بیٹر شعیب ملک نے ہر شعبے میں تجربے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان اور سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی مثال پیش کی۔
پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پشاور زلمی کے خلاف پرفارمنس کے بعد شعیب ملک کو ’اولڈ از گولڈ‘ کہا، جس پر ملک نے جواب دیا، ’شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک فلم کی، وہ بھی ’اولڈ از گولڈ‘ لگ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی
آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمیں عمر پر زیادہ زور نہیں دینا چاہیے، اگر نوواک جوکووچ 36 سال کی عمر میں کوئی گرینڈ سلیم جیت سکتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ کوئی شخص کسی نوجوان کا مقابلہ کر سکتا ہے یا نہیں۔ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہمیں کسی سینئر کھلاڑی کو میدان میں چھپانے کی ضرورت نہیں ہے یا پھر وہ ڈریسنگ روم کے ماحول کو خراب نہیں کر رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قواعد سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، عمر رسیدہ کھلاڑیوں کے لیے مختلف قوانین نہیں ہونے چاہئیں۔
شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف 34 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ عماد وسیم اور ملک نے زلمی کے خلاف پانچویں وکٹ کے لیے 131 رنز کی شاندار شراکت داری کے ساتھ اپنے رنز کا تعاقب کیا تاہم ان کی کوشش رائیگاں گئی اور زلمی نے کنگز کے خلاف 2 رنز سے فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، عامر
آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ سے مکمل طور پر بور ہوجاؤں تب ایک ہی دفعہ ریٹائرمنٹ لوں گا، ملک کیلیے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، میں اس دور سے آگے نکل چکا ہوں، میری کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں۔
شعیب ملک نے محمد عامر کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ وہ ایک کوالٹی بولر ہے، اختلاف اپنی جگہ لیکن عزت و احترام کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، تجربہ کار آل راؤنڈر نے ہر شعبے میں تجربے کی اہمیت پر زور دیا۔
https://twitter.com/DSBcricket/status/1625586104484126755
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔