ایشیاکپ2023 متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا، اسپورٹس تجزیہ کار

ویب ڈیسک  بدھ 15 فروری 2023
مجھے نہیں لگتا پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جائے، مرزا اقبال بیگ (فوٹو: ٹوئٹر)

مجھے نہیں لگتا پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جائے، مرزا اقبال بیگ (فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی: پاکستان کے اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی بلکہ ٹورنامنٹ بھی متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔

معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ ایشیاکپ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) زیر اہتمام ایونٹ ہے، مجھے نہیں لگتا پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جائے، اگر پاکستان نہ گیا تو اُسے لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی اوپنر شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے ڈرتے تھے، اسپورٹس تجزیہ کار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بی سی سی آئی دھمکی تو دی ہے لیکن اسکا نقصان پاکستان ہی بھگتنا پڑے گا، کیونکہ پاکستان کو 2025 میں آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی ہوسٹ کرنی ہے، پاکستان جاتا ہے تو بھارت کو کونسل خود پاکستان آنے پر مجبور کرے گا۔

مزید پڑھیں: ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا اور اگر ہم نہیں جاتے تو ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔