وہاب ریاض نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا

ویب ڈیسک  منگل 21 فروری 2023
نمائشی میچ میں ایک اوورز میں چھ چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو جاتا ہے، فاسٹ بولر (فوٹو: پی ایس ایل)

نمائشی میچ میں ایک اوورز میں چھ چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو جاتا ہے، فاسٹ بولر (فوٹو: پی ایس ایل)

پنجاب کے نگراں وزیر کھیل اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا۔

صوبائی نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ صائم ایوب اس وقت پشاور زلمی کیلئے نچلے نمبرز پر بیٹنگ کررہے ہیں اور انکی تکنیک نہایت شاندار ہے، وہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا لیکن جس طرح سے وہ ملتان سلطانز کے خلاف کھیل رہے تھے سمجھتا ہوں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں لیکن انہیں اسکے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

وہاب ریاض نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ میں ایک اوورز میں چھ چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور مسلسل رنز اسکور کررہے ہیں۔

بابراعظم کی قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان فرنچائز کی کپتانی کرتے ہیں تو آپ کو یہ توقع کرنی چاہیے، انکی کپتانی کی وجہ سے باؤلنگ کے بارے میں سوچنے اور اسے بہتر کرنے پر دھیان دے رہا ہوں۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1626609275190624257

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔