پی ایس ایل8 لاہور پنڈی میں میچز کیلئے نجم سیٹھی کا وزیراعظم کو ٹیلیفون

شہباز شریف نے سربراہ منجمنٹ کمیٹی پی سی بی کو تعاون کی یقین دہانی کروادی


ویب ڈیسک February 26, 2023
شہباز شریف نے سربراہ منجمنٹ کمیٹی پی سی بی کو تعاون کی یقین دہانی کروادی (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لاہور اور پنڈی میں میچز کیلئے رابطہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں سربراہ منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسےنہ دینےکا کہا۔ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 : پی سی بی لاہور سے میچز کراچی منتقل کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا

قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر پنجاب حکومت مطالبات نہیں مانتی تو لاہور میں دو میچز کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری

دوسری جانب مجموعی طور پر لاہور میں 9 اور پنڈی میں پی ایس ایل کے 11 میچز طے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں