پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مارچ 2023
پولیس کی جانب سے دونوں افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے

پولیس کی جانب سے دونوں افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

ایک کالے ڈالے میں سوار دو افراد بلال علی کو اسپتال لائے۔ اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر ایدھی کی ایمبولینس سے اسٹریچر پر لیکر دونوں افراد بلال علی کو اندر لیکر گئے۔

ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی بلال علی کی موت کی تصدیق کردی۔ بلال علی کی موت کی تصدیق ہونے پر دونوں افراد ایمرجنسی سے فرار ہوگٸے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی

پولیس کی جانب سے دونوں افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی بلال علی کی موت سے متعلق حقائق سامنے لائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔