’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
آفریدی کی شاہین کو مبارکباد دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آفریدی کی شاہین کو مبارکباد دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اُسی وقت لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجہ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر شاہد آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور نے ٹائٹل جیت لیا ہے، جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ انہیں مبارک ہو، اب ہمیں بھی فائنل جیتنا ہے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا الیون نے گھمبیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلینج دیدیا ہے، میرے پاس تمام پرانی بندوقیں موجود ہیں لیکن سب چلتی ہیں۔ جس پر شعیب اختر نے مصباح الحق کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ کل میچ میں انہیں بیٹنگ پر کیوں نہیں بھیجا؟ جس پر شاہد نے جواب دیا کہ وہ مشکل وقت کے پلئیر ہیں جب چیزیں صحیح ہوتی ہیں تو انہیں بھیجا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔