نوجوان کرکٹرز دباؤ میں آکر گھبرا گئے، شاداب خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2023
ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان (فوٹو: سوشل میڈیا)

ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کپتان (فوٹو: سوشل میڈیا)

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میں اچھے کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

شارجہ میں پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، پریشر میں آکر نروس ہوگئے جس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے ہم بلکل ٹھیک تھے البتہ ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، احسان اللہ، زمان خان اور عماد وسیم کی واپسی مثبت رہی۔

مزید پڑھیں: شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اس موقع پر افغان کپتان راشد خان نے نے تین ٹی20 میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو کسی بھی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی20 میں 26 مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔