دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دی ہنڈریڈ لیگ کی فرنچائز ویلش فائر کے کوچ مائیک ہسی نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے امیدیں باندھ لیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور دو پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا ہے۔

اس باؤلنگ جوڑی نے حال ہی میں لاہور قلندر کی دوسری ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے ساتھ سابق کھلاڑی کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی

مائیک ہسی نے کہا کہ شاہین اور حارث میچ ونر کھلاڑی ہیں، بلاشبہ دونوں کا ایک بالنگ یونٹ میں ہونا دلچسپ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ہم نئی گیند کیساتھ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے قابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔