یکم اپریل سے پیٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

خبر ایجنسی  جمعرات 30 مارچ 2023
امکان ہے قیمتوں میں ردوبدل نہ ہو، انڈسٹری ذرائع ۔ فوٹو:فائل

امکان ہے قیمتوں میں ردوبدل نہ ہو، انڈسٹری ذرائع ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آنے کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے ڈیزل 15 سے 20 روپے پٹرول 4 سے 5 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے امکان ہے قیمتوں میں ردوبدل نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔