آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 2 اپريل 2023
ٹورنامنٹ شروع ہونے میں محض 6 ماہ رہے گئے (فوٹو: آئی سی سی)

ٹورنامنٹ شروع ہونے میں محض 6 ماہ رہے گئے (فوٹو: آئی سی سی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے 2011 کا عالمی کپ اٹھایا تھا۔

اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے، ہمارے پاس 6 ماہ قلیل کا عرصہ ہے اور اس دوران تمام تیاریاں مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ہندوستان کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا، 2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔

بورڈ اور بھارتی شائقین کیلئے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

https://twitter.com/ICC/status/1642376994867347457?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔