- بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- غزہ پر عرب لیگ اجلاس نشستن برخواستن ہے، نگراں وزیر مذہبی امور
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریز پاکستان کے نام

—فائل فوٹو
کراچی: پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور کردیا، سیریز 1-4 سے پاکستان کے نام ہوگئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے افتخار احمد اپنے روایتی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آغا سلمان 57، فخر زمان 33 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اپنے 100 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان 14، اسامہ میر 20 رنز بناسکے، شاہین آفریدی کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے جبکہ محمد وسیم 6 اور حارث رؤف 1 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ آخری میچ ہے کوشش ہوگی جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کریں، پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے 4 میچ پاکستان جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے، پانچ ون ڈے میچز میں 180 رنز کی ہائی اسکور اننگز کیساتھ 363 رنز بنانے پر فخر زمان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔