ٹانک میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید

39 سالہ نائیک محمد عتیق اور 36 سالہ نائیک رجب علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 21, 2023
نائیک محمد عتیق شہید اور نائیک رجب علی شہید کی یادگار تصاویر

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں