بابراعظم یا کوہلی شاہد آفریدی کس کی کور ڈرائیو کو پسند کرتے ہیں

گرین شرٹس کے کپتان کو گزشتہ برس نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک May 23, 2023
گرین شرٹس کے کپتان کو گزشتہ برس نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابراعظم کی کور ڈرائیو کو کوہلی اور اسٹیو اسمتھ سے بہتر قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی، بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ میں کس کی کور ڈرائیو کر پسند کرتے ہیں؟۔

جس سابق کپتان شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ میرے نزدیک اس فہرست میں پہلا نمبر پر بابراعظم ، دوسرا نمبر ویرات اور تیسرا اسٹیو اسمتھ کا ہے، بابراعظم کی کور ڈرائیو کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کیا تھا جبکہ گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1659631081530826752?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں