- سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، جسٹن ٹروڈو
- دوسرے صوبے کے ڈومیسائل والے امیدواروں کے امتحانات نہیں لیے گئے، ایس پی ایس سی
- محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی
- سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
- کینیڈا کے اسکولوں میں ’’ہم جنس پرستی‘‘ پڑھانے پر ہزاروں افراد کا احتجاج
- شاہین آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب، ساتھی کرکٹرز کی شرکت
- آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
- شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف نیب ریفرنس بحال ہوگئے
- ڈالر 260 روپے تک آجائے گا، حکومت نے خوش خبری سنادی
- گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر توانائی
- اگر 2018 کی طرز پر انتخابات ہوئے تو سخت مزاحمت ہوگی، جے یو آئی
- 4 ڈالر کی پینٹنگ لاکھوں ڈالر مالیت کی نکلی
- ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
- زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری؛ 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- کچے کے ڈاکوؤں کیوجہ سے پاکستان کے شعبہ ہوا بازی کو بڑا دھچکا
- قیدیوں نے جیل میں ڈسکو،چڑیا گھر،سوئمنگ پول اور جوا خانہ کھول لیا
- سیف سٹی منصوبہ؛ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز
- نئے ایم ڈی سائٹ غضنفر قادری نے چارج سنبھال لیا، غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب
- پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، وفاقی وزیر
- سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک، سہولت کاروں سمیت 5 گرفتار
عمران خان نے کارکنوں کے کورٹ مارشل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

عمران خان نے پارٹی ورکرز کی گرفتاریوں اور آرٹیکل 245 کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: عمران خان نے آرٹیکل 245 اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کردیا۔
عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے، ان دونوں نے پروپیگنڈہ کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، حالانکہ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ساتھ کھڑا رہا، پلوامہ واقعے پر 27 فروری 2019 کو پاک فوج کو سپورٹ کیا۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے، تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلینز کا کورٹ مارشل غیر آئینی قرار دے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔