تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

گوادر: بلوچستان میں قائم گوادر پورٹ سے پہلی بار براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔

گودار سے پہلی بار بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے‘۔


سرکاری میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء)  کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔

کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔