آسٹریلوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2023
دونوں کرکٹر کو دورہ آسٹریلیا کے دوران ہمیں قابو کرنا ہوگا، اسٹیو اسمتھ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دونوں کرکٹر کو دورہ آسٹریلیا کے دوران ہمیں قابو کرنا ہوگا، اسٹیو اسمتھ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی بلےباز اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

اسٹیو اسمتھ نے شاہین کی بالنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے، شاہین کی ابتداء میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

انہوں کے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی بالنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔