آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ٹیسٹ میں ایک درجہ ترقی

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
ون ڈے رینکنگ میں بھی بادشاہی برقرار (فوٹو: فائل)

ون ڈے رینکنگ میں بھی بادشاہی برقرار (فوٹو: فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کو ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی حاصل ہوگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمن رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر 862 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کیساتھ پہلے نیوزی لینڈ کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اسٹیوتھ اسمتھ 872 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابراعظم، فخر اور امام کا راج

ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم کا کوئی بھی بلےباز رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن پر موجود نہیں۔

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار یادیو پہلی جبکہ محمد رضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، اسی طرح ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی 5ویں جبکہ ٹی20 آل راؤنڈ کیٹیگری میں شاداب خان چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

111

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔