بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ مئی کے لیے مینز اور ویمنز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی نے مردوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر مئی کے مینز آف دی منتھ کے لیے منتخب کیا ہے۔

اس کے علاوہ بنگلادیش کے بلے باز نجم الحسن کو آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی اور آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر کو بنگلادیش کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لنکا پریمیئر لیگ، بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کو بے قرار

ویمز فارمیٹ کیلیے سری لنکا کی دو اور تھائی لینڈ کی تھیپو وانگ کو پہلی بار پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1666271318067539971?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔