لنکا پریمیئر لیگ، بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کو بے قرار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 6 جون 2023
ورلڈ نمبرون بیٹر بابر کی خدمات کولمبو اسٹرائیکرز نے حاصل کی ہیں (فوٹو: فائل)

ورلڈ نمبرون بیٹر بابر کی خدمات کولمبو اسٹرائیکرز نے حاصل کی ہیں (فوٹو: فائل)

کولمبو: قومی کپتان بابراعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرزمیں کھیلنے کو تیار ہیں۔

ہاورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگرام میں شریک بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کے اونر ساگر کھنہ سے گزشتہ دنوں بات چیت کی ہے، لنکا لیگ 31 جولائی سے شروع ہوگی، پلیئرز ڈرافٹ 14 جون کوہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر نے بابراعظم، شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

کولمبو فرنچائز بابر کے ساتھ میتھیشا پراتھینا، نسیم شاہ اور چمیکا کرونارتنے کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ساگر سے کرکٹ پر بات کرکے مزہ آیا، وہ کھیل سے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان کے ساتھ مزید گپ شپ بھی ہوگی، مجھے ہمیشہ ایسی مینجمنٹ اچھی لگتی ہے جو پلیئرز کو سپورٹ کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔