بابراعظم، کوہلی اور اسٹیو اسمتھ موجودہ دور کے ’عظیم کھلاڑی‘ قرار

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تینوں کرکٹرز کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تینوں کرکٹرز کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کپتان بابراعظم، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے میچ کے دوران سوال کیا گیا کہ آسٹریلیا کو ہندوستان پر کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟، جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بورڈ پر رنز بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی، اور بابراعظم کی بلے بازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ تینوں بلےباز میرے لیے جدید دور کے عظیم کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمتھ کو اپنے غیر روایتی لیکن موثر بیٹنگ اسٹائل کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، انہوں نے مسلسل رنز بنائے اور مخالف گیند بازوں پر پریشر میں لائے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ٹیسٹ میں ایک درجہ ترقی

اسی طرح بابراعظم بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے پرجوش بلے بازوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ اس کا خوبصورت اسٹروک پلے، ٹائمنگ، اور لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت نے اسے مقبول بنایا ہے۔ بابر کے متاثر کن اعدادوشمار اور مسلسل کارکردگی نے دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں ان کا مقام مضبوط کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم سیمی فائنل میں “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، میتھیو ہیڈن

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک عالمی کرکٹ میں صف اول کے بلےباز رہے، کوہلی کو دور حاضر کی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/CleanBowled562/status/1666464123952177152?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔