- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، وجہ کیا ہے؟

سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ شیڈول ہونے کا امکان ہے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہب کا تہوار نوراتری ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جس کے باعث احمد آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے جس سے سیکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی
دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ فینز نے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے، پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے باعث ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ
گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔
ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔