شاہد آفریدی، شعیب اختر پھر ساتھ کھیلتے دیکھائی دیں گے، مگر کہاں؟

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2023
لیگ میں سچن تنڈولکر، شین واٹسن، برائن لارا بھی اِن ایکشن ہوں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لیگ میں سچن تنڈولکر، شین واٹسن، برائن لارا بھی اِن ایکشن ہوں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پہلی بار روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں اِن ایکشن دیکھائی دیں گے۔

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں کھیلے گئے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی پلئیرز کی ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی ہے۔

ٹورنامنٹ پہلی بار مارچ 2020 میں منعقد ہوا تھا جبکہ کورونا وائرس اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے علاوہ کئی ممالک کے سابق کرکٹر بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے، جس میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، پیٹرسن، سنتھ جے سوریا، شین واٹسن، تلکارتنے دلشان، یوراج سنگھ، برائن لارا، جونٹی روڈس، شین بانڈ، اور دیگر قابلِ ذکر نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت کو شکست؛ ’کام ایسے کیا جاتا ہے‘، شاہد آفریدی

دوسری جانب ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں گیا ہے تاہم لیگ کے ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے جو تین ہفتوں پر مشتمل ہوگی، جس میں 9 ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔