- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
- نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے افغان ٹیم کا اعلان

حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے، رپورٹس (فوٹو: فائل)
افغانستان نے پاکستان کے سری لنکا میں کھیلی جانے والی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
افغان بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں حشمت اللہ شاہدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، عبدالرحمن ، محمد سلیم صافی اور وفادار مومند شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
اسپنر نور احمد نے افغانستان کے ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیاء الرحمان اکبر کی اسکواڈ میں جگہ نہیں بن سکی، انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز کہاں کھیلی جائے گی؟ نام سامنے آگیا
اے سی بی کے چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ٹیم کو ایشیاکپ اور ورلڈکپ 2023 کے دو بڑے ایونٹس کے لیے تیار کرنا ہے، پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز ٹیم کیلئے تیاریوں کا بہترین وقت ہے۔
دوسری جانب ریزرو کھلاڑیوں کیلئے فرید احمد ملک اور شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔