لاہور بار میں جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

ملکی اداروں کو بدنام کرنے پرمیر شکیل الرحمٰن اورعامر میر پربغاوت اور آئین سےغداری کا مقدمہ بھی درج کیا جائے، قرارداد


ویب ڈیسک May 07, 2014
جنگ اور جیو نیوز عالمی سارش کا آلہ کار بنا ہوا ہے، لاہور بار کی قرارداد

MUMBAI: پاکستان کی مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر لاہور بار نے جنگ اور جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور بار کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر جنگ اور جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگ اور جیو نیوز نے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جس سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی، جیو عالمی سارش کا آلہ کار بنا ہوا ہے، ملکی اداروں کو بدنام کرنے پر جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن اور حامد میر کے بھائی عامر میر پر بغاوت اور آئین سے غداری کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جنگ اور جیو نیوز کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے ملک گیر مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں