جیو والے فرعون بن کر تنقید کرنے والوں کو بلیک میل کرتے ہیں عمران خان

جیو کے مالک میر شکیل الرحمان تنقید برداشت کرنے کے بجائے کردار کشی اور بلیک میل کررہے ہیں، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 07, 2014
امریکی محکمہ خارجہ اور وائس آف امریکا جیو کی فنڈنگ کرتے ہیں، عمران خان فوٹو:فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیو والے فرعون بن گئے اور تنقید کرنے پر بلیک میل کرتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' کے میزبان شازیب خانزادہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو جیو نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا اور میڈیا ٹرائل سے متعلق پوچھنا میرا حق ہے کیوں کہ آئی ایس آئی کو کمزور کرنا دراصل فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے لیکن جیو کی جانب سے جواب دینے کے بجائے بلیک میل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں لیکن جیو کے مالک میر شکیل الرحمان تنقید برداشت کرنے کے بجائے کردار کشی اور بلیک میل کررہے ہیں لیکن کسی سے ڈرنے والا نہیں شکیل الرحمان کے پیچھے دبئی تک جاؤں گا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ جیو والے فرعون بن گئے اور تنقید کرنے پر بلیک میل کرتے ہیں، چند روز میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران جیو اور جنگ گروپ کو کی جانے والی بیرونی فنڈنگ کے حقائق قوم کے سامنے لاؤں گا۔

مقبول خبریں