بچوں کی یادداشت بہتر بنانے والی سپر غذائیں

اومیگا-3 فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈینٹ سمیت دیگر اجزاء سے بھرپور یہ غذائیں بچوں کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2023

جب بچے بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو انہیں ان کا ذہن تیز کرنے کے لیے ہر قسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ہی وجہ سے ان کی غذا میں 'سُپر فوڈ' شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

درج ذیل وہ غذائیں ہیں جو بچوں کی دماغی صلاحیت کو بہتر بنانے کےلیے ضروری ہیں۔

بلیو بیری

بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو فلیونائیڈز کی زیادہ مقدار رکھنے کی وجہ سے یاد داشت جیسی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے۔

سامن مچھلی

اومیگا-3 فی ٹی ایسڈ سے بھرپور سامن مچھلی دماغی صحت کو بہتر کرتی ہے اور یاد داشت کو بڑھاتی ہے۔

انڈے

یاد داشت کے لیے اہم جز کولائن کے حامل انڈے بچوں کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔

اخروٹ

ڈی ایچ اے نامی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی میں موجود ایک فعال جز کرکیومن کا تعلق یاد داشت میں بہتری اور دماغی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔