ایشیاکپ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس پر تیسری پوزیشن پر آگئی


ویب ڈیسک September 12, 2023
شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس پر تیسری پوزیشن پر آگئی (فوٹو: آئی سی سی)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست نے قومی ٹیم کے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی راہ میں مشکلات کے نئے انبار لگا دیئے۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں 2 پوائنٹس کے ساتھ 4.560 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔

اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا اور انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت کیخلاف تاریخی شکست پر آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

اگر آج بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا جس سے انکے پوائنتس کی تعداد 3،3 ہوجائے گی جبکہ پاکستان کو اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے اگر میچ میں بارش ہوئی یا قومی ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو فائنل کھیلنے کی اُمیدیں معدوم ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا

دوسری جانب اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان ایونٹ کے فائنل سے محروم رہے گا، کیونکہ نیٹ ریٹ پر سری لنکا گرین شرٹس سے بہت آگے ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف 228 رنز کی تاریخی ہار پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر بھی کرسکتی ہے۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے