انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب اشارے، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی منل چوہان کو حمزہ ظہور کی جانب مبینہ طور پر نامناسب اشارے کرتے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک November 14, 2026

بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی منل چوہان کو حمزہ ظہور کی جانب مبینہ طور پر نامناسب اشارے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا جیت کا جشن منانے کا یہ مناسب انداز ہے اور کیا اس واقعے پر کوئی کارروائی ہوگی؟

ایک صارف کہا کہ ٹیم کا سپورٹ اسٹاف کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔