ایشیاکپ قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ پر سابق بھارتی کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے

بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں، سنیل گواسکر


ویب ڈیسک September 13, 2023
بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں، سنیل گواسکر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر بھی خاموش نہ رہ سکے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی بیٹرز نے بھارت کیخلاف بلےبازی کی مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کتنے کھلاڑی ہیں؟ بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی ایسا کرکٹر نہیں جو مخالف ٹیم کے بالرز کیلئے خوف کی علامت ہو۔

مزید پڑھیں: آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو ون ڈے میں دوسری بڑی شکست سے دوچار کیا تھا، قومی ٹیم بھارت کے 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

یہ شکست ون ڈے کی تاریخ میں پاکستان کی دوسری بدترین شکست کے طور پر شمار ہوتی ہے، اس کا پچھلا ریکارڈ 2009 میں سری لنکا کے ہاتھوں 234 رنز کی شکست تھی۔

غور طلب ہے کہ مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزو ڈے تک کھیلا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے