دنوشکا گوناتلکے کو عدالت نے ریپ الزامات سے بری کردیا

گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 28, 2023
گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے کو ریپ کیس میں مجرم قرار نہیں پائے، عدالت نے انہیں بری کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لنکن کرکٹر پر ریپ کیس کے حوالے سے شکایت کنندہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی، جس کے باعث کرکٹر کو باعزت بری کردیا گیا۔

لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے پر ریپ کیس میں چار مختلف الزامات تھے، جن میں سے 3 الزامات کو پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ واحدواحد الزام سے بھی عدالت نے کرکٹر کو بری کیا۔

مزید پڑھیں: دنوشکا پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے میسج سامنے آگئے

قبل ازیں سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے اور مذکورہ خاتون کے درمیان ہونے والی گفتگو عدالت میں ظاہر کردی گئی، اس کے علاوہ بھی ان دونوں کے درمیان اس سے قبل 3 مختلف ایپس میں بات چیت ہوئی تھی، جس میں سڈنی کی خاتون کو برسبین چلنے کا کہا گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے ملنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ لنکن کرکٹر کو گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ کے دوران آسٹریلیا میں زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں