ورلڈکپ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا

ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے اسپن اٹیک پر بھی سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک October 01, 2023
ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے اسپن اٹیک پر بھی سوال اٹھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کو پاکستان کیلئے ورلڈکپ میں بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں پاکستانی ٹیم کیلئے وکٹ ٹیکر بالر ہیں، ایشیاکپ کے دوران دیکھا اگر فاسٹ بولر کو وکٹ نہ ملے تو پاکستان بیک فٹ پر آجاتا ہے جبکہ مڈل اوورز میں بھی پاکستان کے اسپنرز وکٹیں نہیں لے پارہے ہیں جس کا انہیں نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔

انہوں نے نسیم شاہ کی انجری پر کہا کہ ورلڈکپ کے اہم میچز کے دوران پاکستان فاسٹ بولر کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی

ہرشا بھوگلے نے اوپنر فخر زمان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امام الحق اور عبداللہ شفیق کیساتھ اوپننگ کیلئے جانا چاہیے تاہم کمنٹیٹر نے مڈل آرڈر اور اسپن بولنگ پر شکوک کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا

انہوں نے سوال کیا کہ سلمان آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کیا آپ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ان پر بھروسہ کرسکتے ہیں؟ یہ دیکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ''بڑا نقصان'' قرار دیدیا

قبل ازیں جمعے کو نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے وارم اَپ میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں