حریم شاہ ورلڈکپ میں نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پر مایوس

نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے


ویب ڈیسک October 05, 2023
حریم شاہ کا نسیم شاہ کیلئے خصوصی پیغام: فوٹو ویب ڈیسک

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز نسیم شاہ کی لندن کے اسپتال میں کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

سرجری کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نسیم شاہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور پوچھنے لگے کہ کیا میری ماں مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟، میری ماں دنیا کی بہترین ماں تھیں۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1709517769530630388

نسیم شاہ کی ویڈیو پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں دلاسا دیا تو وہیں حریم شاہ نے بھی فاسٹ بولر کو جلد کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حریم شاہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کُن انداز میں کہا کہ 'آپ کے بغیر کرکٹ ورلڈ کا میدان ادھورا ہے'۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ 'اُمید ہے کہ ہم بہت جلد آپ کو فیلڈ پر دیکھیں گے'۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا میلہ آج سے سجے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈکپ چاہیے: حریم شاہ کا بابراعظم سے مطالبہ

میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے لڑتی نظر آئیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کُل 45 لیگ میچز کھیلیں گی جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں