ورلڈکپ پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں

دونوں ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک October 13, 2023
دونوں ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے میں بارش کے امکانات ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔

احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کا بخار! احمد آباد کے اسپتالوں میں رش بڑھ گیا

پاک بھارت کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، اہم ٹاکرے میں 1 لاکھ 30 سے زائد تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی

دوسری جانب پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے احمد آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد اسپتال کا رخ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم، نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

رپورٹس کے مطابق کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرالی گئی ہے جس میں روایتی حریفوں کے میچ سے قبل ایک رات کا قیام شامل ہے۔

واضح رہے کہ مہنگے ہوٹلز کے باعث شائقین کرکٹ نے اسپتالوں میں بکنگ کروائی ہے جبکہ ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں